پنجاب حکومت کا وہاڑی میں کلثوم نواز میڈیکل کالج بنانے کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹریٹ سے میڈیکل کالج کیلئے سمری طلب کرلی اورکلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی کیلئے جگہ کی نشاندہی کرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبے کیلئے متعلقہ محکمے سے فزیبلیٹی رپورٹ بھی طلب کرلی۔