معرکہ حق کے ہیرو کیپٹن حیدر علی کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا

 معرکہ حق کے ہیرو کیپٹن حیدر علی کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا

کیپٹن حیدر کی یونٹ کی بے مثال کارکردگی نے معرکہ حق میں فتح کیلئے کلیدی کردار ادا کیا

 راولپنڈی (اے پی پی) معرکہ حق کے ہیرو کیپٹن محمد حیدر علی کو مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ معرکہ حق کے ہیرو کیپٹن محمد حیدر علی نے  میزائل لانچنگ آفیسر کی ڈیوٹی بخوبی نبھائی۔ ان کی یونٹ کی بے مثال کارکردگی نے معرکہ حق میں فتح کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ فتح ون میزائل کے موثر فائر نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے ۔ دشمن کے اہداف میں پٹھان کوٹ ائیر بیس اور مامون ایوی ایشن بیس شامل تھے ۔ معرکہ حق میں مثالی کارکردگی پر انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں