FBR خواتین کے 10فیصد کوٹہ پر عملدرآمد رپورٹ تیارنہ کر سکا

 FBR خواتین کے 10فیصد کوٹہ پر عملدرآمد رپورٹ تیارنہ کر سکا

رپورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوانے کیلئے ذیلی دفاتر کو3مرتبہ یاد دہانی کرا ئی گئی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) ایف بی آر وفاقی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے مختص 10فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چھ ماہ سے رپورٹ نہیں بھجوا سکا ، ایف بی آر نے متعدد کسٹمز دفاتر کو حتمی وارننگ جاری کر دی ہے ۔ ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ چوتھے یاد دہانی مراسلے میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گڈانی سمیت ملک بھر کے 28کسٹمز کلکٹریٹس اور ڈائریکٹور یٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خواتین کوٹے سے متعلق مطلوبہ تفصیلات فوری طور پر جمع کرائیں، اس سے قبل نومبر 2025اور رواں سال جنوری و فروری میں بھی یاد دہانی کے خطوط بھیجے گئے تھے ، تاہم کئی دفاتر کی جانب سے تاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی جو کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی جانی ہے ۔ ایف بی آر نے تمام متعلقہ دفاتر کو پابند کیا ہے یہ معلومات جلد فراہم کریں تاکہ خواتین کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں