نیب میں تبادلے :ڈائریکٹر شکیل انجم لاہور تعینات
ڈائریکٹر عمران سہیل کا نیب لاہور سے آپریشن ڈویژن اسلام آباد تبادلہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد صہیب کا راولپنڈی ، نعیم اللہ کا ہیڈکوارٹرز میں تقرر
اسلام آباد (دنیا نیوز)قومی احتساب بیورو میں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد اہم تبادلے کئے گئے ہیں۔گریڈ 20 کے ڈائریکٹر نیب شکیل انجم کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹزر سے نیب لاہور کر دیا گیا ۔گریڈ 20 کے ڈائریکٹر عمران سہیل کا تبادلہ نیب لاہور سے آپریشن ڈویژن اسلام آباد کر دیا گیا ۔گریڈ 19 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ محمد صہیب کا ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی اور گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللہ کا تبادلہ نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹرز کر دیا گیا۔