اسلام آباد تجاوزات کیخلاف آپریشن ،گرین بیلٹ پرFCکیمپ آفس مسمار

اسلام آباد تجاوزات کیخلاف آپریشن ،گرین بیلٹ پرFCکیمپ آفس مسمار

وزیرداخلہ نے آپریشن کی نگرانی کی،ایف سی کومتبادل قانونی جگہ دی جائیگی،محسن نقوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر اور بلا تفریق آپریشن جاری ہے ،میریٹ ہو ٹل اور آبپارہ چوک کے قریب گرین بیلٹ پر بنایا گیا ایف سی کا کیمپ آفس وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں مسمارکر دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنااولین ترجیح ہے ،تجاوزات کے خلاف مہم بلا تفریق جاری رہے گی،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباؤ کے ہٹایا جا رہا ہے ،ایف سی کیمپ آفس کے لیے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات اور زمین قبضہ کرنے والوں کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو ریاستی زمین پر غیر قانونی تعمیر یا قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں