پیکا ایکٹ مقدمہ میں صحافی کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی رضوان احمد کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد 20ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض رضوان احمد کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور فریقین کودلائل دینے کی ہدایت کر کے سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔ اسی مقدمہ میں صحافی فخر الرحمان کی ضمانت بعداز گرفتاری گزشتہ روز منظور ہوئی۔