نوڈیرو کے ریسٹ ہاؤس میں جرگہ، خاتون کوکاری قرار دیدیا

نوڈیرو کے ریسٹ ہاؤس میں جرگہ، خاتون کوکاری قرار دیدیا

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے ریسٹ ہاؤس ایک جرگہ ہوا، جس میں قاضی محلے کی رہائشی خاتون کو کاری قرار دے دیا گیا ہے ، تاہم متاثرہ خاتون نے الزام کو مسترد کردیا۔

متاثرہ خاتون جو چار بچوں کی ماں ہے ، نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے ، آمنہ قاضی کا کہنا ہے کہ اسے زبردستی کاری قرار دے کر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جبکہ اس کا اس الزام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض مقامی بااثر شخصیات اس معاملے میں ملوث ہیں اور انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، متاثرہ خاتون نے سندھ حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی فریال ٹالپر سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، دوسری جانب واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ شہری حلقوں نے بھی واقعے کی شفاف تحقیقات اور خاتون کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں