دالبندین میں گھر پر دستی بم حملہ ،5مزدور زخمی

دالبندین میں گھر پر دستی  بم حملہ ،5مزدور زخمی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )دالبندین میں گھر پر دستی بم حملہ میں پانچ مزدور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب دالبندین کے علاقے شاپنگ گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں کے رہائشی مکان پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔مزید کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں