چین سے دوستی باہمی اعتماد،احترام پر مبنی
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔۔۔
صدر آصف علی زرداری کی چینی قیادت سے ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تجارتی اور اسٹرٹیجک شراکت داری کو نئی جہت دیں گی۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چینی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری، انفرااسٹرکچر اور علاقائی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی جو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، دونوں ممالک کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔