اسلام آباد :ملزمان کے سر پر ممنوعہ شاپر چڑھا کر عدالت پیشی
اسلام آباد(رضوان قاضی )حکومت کی پابندی کے باوجود اسلام آبادپولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے ممنوعہ شاپر استعمال کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت میں پیش کیاگیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کے عمل کیلئے چہرہ چھپانا قانونی طور پر لازمی ہے ، وکلاء کاکہنا تھا کہ پولیس کو چاہیے کہ شاپر کی بجائے کپڑے کا استعمال کرے ، ججز کو چاہیے اس کا نوٹس لیں اور پولیس کو ایسے اقدامات سے روکا جائے۔