نو مئی کے 11مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (خبر نگار) نو مئی کے 11 مقدمات کی اے ٹی سی راولپنڈی میں سماعت بغیر کارروائی 19 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے شیخ رشید سمیت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء بھی نامزد ملزم ہیں۔