آئل ٹینکرحملہ،پاکستان کاعملے کی بازیابی کیلئے صومالیہ سے رابطہ
اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستان نے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے آئل ٹینکرپرحملے کے دوران یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کی محفوظ بازیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیزکردیں۔۔۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھ دیا،جس میں جہاز آنر 25 پر موجود پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے مدد کی درخواست کی گئی ہے ،جنیدانوار چودھری نے کہا کہ پاکستانی بحری عملے کی سلامتی پر گہری تشویش ہے ،پاکستانی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،دوسری جانب صومالی وزارت خارجہ نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، جہازاور عملے سے متعلق پیشرفت سے پاکستان کو فوری آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی شہریوں اور جہازسے متعلق معلومات قومی سلامتی اداروں کو دے دی گئی ہیں۔