اے این ایف:دوخواتین سمیت 16 ملزم گرفتار،140کلومنشیات برآمد
کراچی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں8کارروائیوں کے دورا ن 2خواتین سمیت 16ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
کارروائیوں میں 2 کروڑ 69لاکھ سے زائد مالیت کی 140.38 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔لاہور ایئر پورٹ پر جدہ جانیوالے 2 مرد اور خاتون کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب 13.05 کلو گرام آئس برآمدکرکے تینوں ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر مسقط سے آنیوالے مسافر کے سامان سے ٹافیوں کے ڈبے میں چھپائی 1 کلو کوکین برآمدہوئی۔کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر کے سامان سے 433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں برآمد ہوئیں۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی آپریشن کیاگیا۔