سپر یم کورٹ:قتل کیس میں عمرقید کاٹنے والا12سال بعد بری
پال مسیح کی اپیل منظور ،ٹرائل کورٹ نے 2016 میں عمر قید سنائی تھی
لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل کیس میں عمرقید کی سزا کاٹنے والے کو 12سال بعد بری کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پال مسیح کی اپیل کو منظور کرلیا،ٹرائل کورٹ نے 2016 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی، وکیل نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آلہ قتل برآمد نہیں ہوا، پولیس تفتیش میں بھی فائر مارنا ثابت نہیں ہوا، عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اس کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔