وزیراعظم کا مئی میں دورہ چین کا فیصلہ،تیاریاں شروع

وزیراعظم کا مئی میں دورہ چین  کا فیصلہ،تیاریاں شروع

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاک چین اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا۔شہباز شریف کی چینی  قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،علاقائی و عالمی صورتحال پر مشاورت ہوگی، امریکا ایران معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے معاہدوں پر پیش رفت کا امکان ہے ۔دفتر خارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں