34 وفاقی افسروں کے تقرر و تبادلے ، مجاہد شیردل ڈی جی حج تعینات
محمد عثمان ،ظہور حسین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکر ٹری ، خلیل وٹو دفاعی پیداوار، جواد اکرم صنعت وپیداوار میں ڈپٹی سیکرٹری مقرر پاس اور پولیس سروس کے افسران شامل، گریڈ 20کے 3، گریڈ 19کے 11اور گریڈ 18کے 20افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے 34 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔ ان میں گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19 کے 11 اور گریڈ 18 کے 20 افسران شامل ہیں۔گریڈ 20 میں مجاہد شیر دل کو ڈائریکٹر جنرل حج تعینات کیا گیا جبکہ محمد عثمان اور ظہور حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکر ٹری مقرر کیا گیا ہے ۔گریڈ 19 کے افسران میں خلیل ناصر وٹو کو وزارتِ دفاعی پیداوار، جواد اکرم کو وزارتِ صنعت و پیداوار اور عینی اختر کو بین الصوبائی رابطہ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ آغا محمد علی خان کی خدمات وفاقی پبلک سروس کمیشن، کیپٹن (ر) کامران ملوک کی حکومتِ بلوچستان اور کلثوم ثاقب کی سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔
شہباز حسین کو وزارتِ داخلہ، محمد اصغر کو یونیسکو اسلام آباد اور کیپٹن (ر) وقاص رشید کو نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ زوہیب مشتاق کو ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی اور قندیل فاطمہ میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔گریڈ 18 کے افسران میں 13 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں جنہیں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تعینات کیا گیا۔ ان میں محمد ارسلان زاہد، خالد محمود افضل، عرفان احمد، جلیل خان اور تیمور خان کو خیبر پختونخوا جبکہ عمران رزاق، طاہر مصطفی، امتیاز احمد خان، محمد نواز شاہد، جواد احمد خان، زوہیب احمد، محمد علی اور عاطف علی شاہ کو بلوچستان بھیجا گیا ہے ۔مزید افسران کو ان کی صوبائی الاٹمنٹ کے مطابق نئی تعیناتیوں کے لیے ریلیو کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔