وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا جس میں ملک کے اہم ترین سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر مشاورت کی جائیگی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت خود شہباز شریف کرینگے ۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاسوں میں کیے گئے اہم فیصلوں کی حتمی توثیق کریگی۔ ملک میں امن و امان ،داخلی چیلنجز پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔