آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق

 آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق

مشق کا مقصد مختلف فنی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا،آئی ایس پی آر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مختلف فنی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا، ایس پی ڈی، آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاک فوج کے سینئر افسروں نے کامیاب مشق دیکھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک آرگنائزیشن کے انجینئرز اور سائنسدان بھی فتح ٹو میزائل سسٹم کی مشق کے موقع پر موجود تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے فتح سیریز کی کامیاب میزائل مشق کو سراہا، صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب مشق پر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ تمام افراد کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیااور ان کو مبارکباددی ۔دریں اثنا قائم مقام صدرِ مملکت ، سید یوسف رضا گیلانی نے فتح-II میزائل سسٹم کی کامیاب مشق پر مسلح افواج اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اس تجربے کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے اور جدید عسکری ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں