محمد حفیظ اللہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے مقرر

 محمد حفیظ اللہ چیف ایگزیکٹو  آفیسر ریلوے مقرر

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) سول انجینئرنگ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد حفیظ اللہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے تعینات کر دیا گیا۔۔۔

 جبکہ ڈی جی ریلوے والٹن اکیڈمی سفیان سرفراز ڈوگر کو ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقرر کیا گیا ہے ۔وزیراعظم کی منظوری سے نئے چیف ایگزیکٹو ریلوے کی تعیناتی ایک سال کے لیے عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں