سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب،حکام آج طلب
میرپور خاص، حیدر آباد(بیورو رپورٹ، ایجنسیاں مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے تعلیمی نظام کو ہلا دینے والا میرپورخاص تعلیمی بورڈ میگا کرپشن اسکینڈل صوبہ بھر میں پھیل گیا، الزامات کی زد میں آنے والے افسران کو نوٹسز جاری،آج 30 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
گرفتار مرکزی ملزم اور سابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپورخاص انور علیم خانزادہ کے اینٹی کرپشن پولیس کو دیے گئے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے الزامات کی زد میں آنے والے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری، مختلف بورڈز کے چیئرمینز، کنٹرولرز اور دیگر متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج 30 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔