پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈے کو دھچکا، یوٹیوبر کی ضمانت منظور
چندی گڑھ(اے پی پی)پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کواس وقت ایک بڑا دھچکہ لگا جب ہریانہ ہائی کورٹ نے یوٹیوب بلاگر جسبیر سنگھ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ روابط یا حساس معلومات کا تبادلہ ثابت نہیں ہوا۔
جسٹس ونود ایس بھاردواج نے جان محل نامی چینل چلانے والے بلاگر جسبیرسنگھ کوباقاعدہ ضمانت دیتے ہوئے کہاکہ الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ جسبیرسنگھ نے متعدد بار پاکستان کا دورہ کیا اوریوٹیوب چینل کی آڑ میں اسے بھارتی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں حساس معلومات فراہم کرتا تھا۔