فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)ماڈل و اداکارہ میشا شفیع نے ہتکِ عزت کیس میں گلوکار علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجا نہ ادا کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

 میشا شفیع کے وکیل نے اپیل میں موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے ، ٹرائل کورٹ نے قرار دیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکیں، اگر میشا شفیع الزامات ثابت نہیں کر سکیں تو علی ظفر بھی یہ ثابت نہیں کر سکے کہ انہوں نے ہراساں نہیں کیا، اپیل میں مزید کہا گیا کہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے حوالے سے صوبائی محتسب کو بھی درخواست دی تھی اور اس معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل زیر التوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں