درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

 درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

راولپنڈی (خبر نگار) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخوا ست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے 6مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

سابق وفاقی وزیر عدالت میںپیش ہوئے ، ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کر کے ٹرائل کورٹ انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جو پہلی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں