عالمی یوم مزدورکل ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

عالمی یوم مزدورکل ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یکم مئی کو محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلوس ، ریلیاں نکالی جائیں گی

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں محنت کشوں کا عالمی دن کل جمعہ کو منایا جائے گا ،محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلوس نکالے، کانفرنسز اورسیمینار منعقد کیے جا ئیں گے جبکہ مزدوراس دن بھی محنت مزدوری کرکے بچوں کے لئے رزق حلال کمائیں گے ۔ حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائیگا اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے ۔ سٹیٹ بینک نے بھی یکم مئی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے ۔ رواں سال لیبر ڈے جمعہ کو ہونے کے باعث سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں