قافلے کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،مریم نواز نے تحقیقات کا حکم دیدیا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے قافلے میں شامل گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بتایاگیاہے کہ ایک روز قبل مریم نواز کا قافلہ جاتی امرا جارہاتھاکہ اڈا پلاٹ رائے ونڈ روڈ پرنجی سوسائٹی کے قریب قافلے میں شامل ایک گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی،ڈرائیور تصورحسین نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے گاڑی قافلے سے علیحدہ کر لی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا،گاڑی مکمل طور پر جل گئی ۔ مریم نواز نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے ۔