بلاول کی جیکب آباد آمد، اعجاز جکھرانی سے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت
جیکب آباد (نمائندہ دنیا) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد پہنچ کر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے نوجوان صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا اچانک انتقال ایک ناقابل تلافی صدمہ ہے ، جس پر وہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت گہرے دکھ اور رنج میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا اس دکھ کی گھڑی میں پیپلز پارٹی جکھرانی خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے میر اعجاز حسین جکھرانی اور اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر رافع حسین جکھرانی، حارث جکھرانی، حاجی شیر محمد مغیری و دیگر بھی موجود تھے ۔