صاف پانی کمپنی کیس :رابعہ عمران اور عمران یوسف کی 6مئی تک عبوری ضمانت منظور

صاف پانی کمپنی کیس :رابعہ عمران  اور عمران یوسف کی 6مئی تک  عبوری ضمانت منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے صاف پانی کمپنی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور ان کے داماد عمران یوسف کی عبوری درخواست ضمانت 6مئی تک منظور کرلی۔

 عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر جھوٹے کیس میں ملوث کیا گیا ،بیرون ملک میں تھے ، ساری کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہوئی، قانون پر یقین رکھتے ہوئے سرنڈر کیا ہے ،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں