26ویں آئینی ترمیم پر احتجاج کامقدمہ سابق صدرہائیکورٹ بار،وکلاکی ضمانت کنفرم

 26ویں آئینی ترمیم پر احتجاج کامقدمہ سابق صدرہائیکورٹ بار،وکلاکی ضمانت کنفرم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر وکلاء احتجاج پر درج مقدمہ میں اسلام آبادہائیکورٹ بار کے سابق صدر ریاست علی آزاد ودیگر وکلاء کی ضمانت کنفرم کردی۔

سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے کہااسی کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔ فاضل عدالت نے ہائیکورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں نامزد مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ ودیگر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی،گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اپنایاکہ بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے ،ایف آئی آر میں جس وقوعہ کا ذکر ہے وہ ہوا ہی نہیں،دونوں مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں