حکومت مزدور کی اجرت بڑھائے
کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کسی ایوان میں نہیں بلکہ محنت کشوں کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔
مزدور صرف معیشت کا پہیہ نہیں بلکہ اس وطن عزیز کی شہ رگ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں مزدور کی اجرت کو فقط زندہ رہنے کی حد تک نہیں بلکہ باعزت جینے کی حد تک بڑھایا جائے۔