لاہور میں منکی پاکس کے مزید 3 مریض ،تعداد 36 ہوگئی
36 سالہ سمیرا، 27 سالہ شفاقت اور 30 سالہ شان علی میو ہسپتال منتقل کیسز تشویشناک،مرض ایک سے دوسرے شہری میں منتقل:محکمہ صحت
لاہور (آن لائن)لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جہاں مزید تین افراد میں اس مرض کی تصدیق ہو گئی ہے ، جس کے بعد مجموعی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 36 سالہ سمیرا، 27 سالہ شفاقت علی اور 30 سالہ شان علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے میو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت زیر نگرانی ہے اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال شہر میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے اور یہ مرض ایک سے دوسرے شہری میں منتقل ہونے لگا ہے ، جس کے باعث صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔