اعجازجھکرانی کے گھر آمد، تعزیت
جیکب آباد (اے پی پی) پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اﷲ گزشتہ روز جیکب آباد پہنچے اور۔۔۔
مقامی لیگی رہنماؤں کے س اتھ جکھرانی ہاؤس جاکر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔