متاثرین گل پلازہ کو 1 کروڑ تک قرض دینگے

متاثرین گل پلازہ کو 1 کروڑ تک قرض دینگے

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پار ٹی کی قیادت نے متاثرین گل پلازہ کو مکمل مالی امدادی فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی پر خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

گل پلازہ کو مکمل گرانے اور ملبہ اٹھانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ناصر شاہ نے مزید کہا سندھ حکومت متاثرین گل پلازہ کو آسان قرض فراہم کرے گی۔ درخواست دینے پر متاثرین کو ایک کروڑ روپے تک کا سستا قرض سندھ حکومت دے گی۔ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ نئی عمارت میں پارکنگ اور ایگزٹ راستے پہلے سے زیادہ تعمیر ہوں گے ۔ پلازہ کی نئی عمارت میں دکانیں اتنی ہی ہوں گی جتنی پہلے تھیں۔ گل پلازہ کے 300 مزید متاثرین کو ائندہ دنوں میں چیک دیے جائیں گے۔ گل پلازہ متاثرین کے کلیمز 3لاکھ سے 5کروڑ روپے فی دکاندار تک موصول ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں