دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل

دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل

پاسپورٹ ہیڈ آفس اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم متاثر ہوا:حکام تارکینِ وطن کو شدید مشکلات ، حکومت سے فوری سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔سفارت خانوں کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں  کو آگاہ کر دیا گیا کہ پاسپورٹ سے متعلق تمام سروسز اگلے اعلان تک بند رہیں گی۔حکام  کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ آفس اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز معطل کرنا پڑیں۔ادھر ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ روک دی ۔دوسری طرف پاسپورٹ سروسز کی بندش سے تارکینِ وطن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں