چیئرمین نیب نذیر احمدکی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف قانونی نوٹس جاری
لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
معروف قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے صدر،وزیراعظم اوروفاقی وزیر قانون کوارسال قانونی نوٹس میں کہاگیاہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے آرٹیکل 4،9 اور 19 اے کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں اضافہ انسداد بدعنوانی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے بھی خلاف ہے ،5 مارچ 2026 کوتوسیع کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لیاجائے ، بصورت دیگر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔