اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا شٹل سروس بحال کرنے کا فیصلہ
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، وکلاء کو درپیش مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا سروس ڈسٹرکٹ کورٹس تا اسلام آباد ہائیکورٹ صبح ساڑھے 8بجے شروع ہو گی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور وکلاء کو درپیش مشکلات کے پیش نظر شٹل سروس بحال کرنے کا فیصلہ،سیکرٹری ہائیکورٹ بار قاسم نواز عباسی کے جاری اعلامیہ کے مطابق شٹل سروس ڈسٹرکٹ کورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے درمیان چلے گی،شٹل صبح 8:30 بجے ڈسٹرکٹ کورٹس (G-11) سے روانہ ہوگی اور صبح 9 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پہنچے گی،دوسری شٹل صبح 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگی اور 11:30 بجے ڈسٹرکٹ کورٹس (G-11) پہنچے گی۔