سیمنٹ کی مجموعی ترسیل میں 11.14 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(بزنس رپورٹر)ملک بھر میں اپریل 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل میں11.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل 3.890 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں یہ حجم 3.500 ملین ٹن تھا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل 2026 کے دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی ترسیل 3.217 ملین ٹن رہی جو اپریل 2025کے 2.677 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.17 فیصد زیادہ ہے ،اسکے برعکس برآمدی ترسیل میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور یہ 18.22 فیصد کم ہو کر823,032 ٹن سے گھٹ کر 673,058 ٹن رہ گئی ۔ برآمدات میں بھی 3.47 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7.355 ملین ٹن سے بڑھ کر 7.611 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔