میٹرک سالانہ امتحانات:ملک بھر میں5لاکھ طلبہ فیل
پنجاب 12لاکھ 26ہزار میں سے 3لاکھ 58ہزار ، سندھ میں 51ہزار طلبہ ناکام پختونخوا 4لاکھ 44ہزار میں سے 80ہزار 558، فیڈرل بورڈ کے نتائج بہتر رہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک بھر میں 5لاکھ سے زائد طلبا و طالبات امتحانات میں ناکام رہے جس سے تعلیمی معیار پر سوالات اٹھ گئے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں ناکامی کی شرح سب سے زیادہ رہی جہاں 12 لاکھ 26 ہزار طلبہ میں سے 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد فیل ہوئے۔ لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 53 ہزار امیدواروں میں سے 87 ہزار 419 طلبہ ناکام رہے ۔خیبر پختونخوا کے 8 بورڈز میں 4 لاکھ 44 ہزار طلبہ میں سے 80 ہزار 558 فیل ہوئے جبکہ سندھ کے 6 بورڈز میں نتائج نسبتاً بہتر رہے اور ساڑھے 4 لاکھ میں سے 51 ہزار طلبہ ناکام ہوئے ۔ بلوچستان کے کوئٹہ بورڈ میں 78 ہزار 839 طلبہ میں سے 9 ہزار 797 فیل ہوئے ۔فیڈرل بورڈ کے نتائج بھی بہتر رہے جہاں 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ میں سے 15 ہزار 798 ناکام ہوئے۔