پنجاب :جم اور آئی ٹی کمپنیز اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ قرار
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے کفایت شعاری و توانائی بچت کی پابندیوں میں نرمی کر دی۔
پنجاب میں جم، آئی ٹی کمپنیز اور انٹرنیشنل کال سینٹرز کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ مل گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے 4 مئی سے جم اور آئی ٹی سیکٹر کیلئے بندش کی پابندی ختم کر دی،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والی IT کمپنیز اور کال سینٹرز 24/7 کام جاری رکھ سکیں گے ۔6 اپریل کے بندش کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے جمز اور سپورٹس سہولیات کو بھیمستثنٰی قراردیتے ہوئے تمام ڈی سیز، کمشنرز کو نئے استثنیٰ پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا گیا ہے۔