پختونخوا حکومت کی ہڑتال ٹوپی ڈرامہ، عوام مسترد کردینگے :امیر مقام

پختونخوا حکومت کی ہڑتال ٹوپی ڈرامہ، عوام مسترد کردینگے :امیر مقام

عوام سہولیات سے محروم ، حکومت کارکردگی چھپانے کیلئے پوائنٹ سکورنگ کر رہی این ایف سی حصہ ملنے کے باوجود عوام کوگمراہ کیا جا رہا :صوبائی صدر (ن ) لیگ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا حکومت کے قلم چھوڑ ہڑتال کے اعلان کو"ٹوپی ڈرامہ" قرار د یتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے ۔ صوبائی حکومت اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ باشعور عوام ایسے ہتھکنڈوں کو مسترد کریں گے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وزیر اعلیٰ صوبے کے معاملات پر توجہ دینے کے بجائے ہڑتالوں کی سیاست کرے گا۔

ان کے مطابق خیبرپختونخوا پہلے ہی سرکاری امور میں تعطل کا شکار ہے اور مختلف شعبوں میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے جس کا براہ راست نقصان شہریوں کو ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبے کو آئینی حصہ مل رہا ہے ، اس کے باوجود عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ بجلی اور گیس کے معاملات کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں