پیکا ایکٹ مقدمہ میں صحافیوں کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف درج مقدمے میں صحافی رضوان غلزئی اور عاقل حسین کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے ملزمان کو 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت فراہم کی۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر بے بنیاد ہے ، درخواست گزاروں نے اپنے ٹویٹ میں ذاتی رائے نہیں دی بلکہ محض مواد شیئر کیا۔