معرکۂ حق بھارت کو دو ٹوک پیغام
اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد کا واضح اور دو ٹوک پیغام دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسی واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے، اس سے یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے کہیں زیادہ تیز اور مربوط ہے ۔ پوری قوم بنیان مرصوص کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔