موسم آج گرم و خشک، پنجاب میں 11 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جا ری

موسم آج گرم و خشک، پنجاب میں 11 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جا ری

بالائی اضلاع میں درجہ حرارت 39تا 43،جنوبی میں47ڈگری تک جانیکا امکان

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 7 سے 11 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق 7سے 11 مئی کے دوران پنجاب کے بالائی اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور ،نارووال اور قصور میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانیوال میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں