پاسپورٹ کیلئے گھر بیٹھے اپلا ئی کرنیکی سہولت دینے کا فیصلہ
موجودہ پالیسیوں کو نئے ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جائے ، ڈی جی کی ہد ایت
اسلام آباد ( دنیا نیوز )پاسپورٹ سسٹم میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے گزشتہ روز نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم سے اہم میٹنگ کی جس میں پاسپورٹ سسٹم کو جدید بنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوام کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ہدایت کی کہ موجودہ پالیسیوں کو نئے ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جائے ۔اس موقع پر شرکا کو پاسپورٹ کے موجودہ نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شہریوں کو آسان، تیز اور شفاف سروس فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاسپورٹ پراسیس مزید مؤثر بنایاجا ئے گا جبکہ اوورسیز اور مقامی پاکستانیوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔