ڈی آئی جی احمد جمال الرحمن کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی احمد جمال الرحمن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ انکا تعلق پولیس کے 27 ویں کامن سے اور عمر 50 برس تھی۔
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات بعد نماز عشاء جامع مسجد ای بلاک سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ میں ادا کی گئی جس میں لاہور پولیس کے سینئرافسروں اور دیگر نے شرکت کی۔ڈی آئی جی احمد جمال کمانڈنٹ چوہنگ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔