ماتحت عدلیہ میں 94 سول ججوں کے تقرر، تبادلے

ماتحت عدلیہ میں 94 سول ججوں کے تقرر، تبادلے

گل زیم ملتان،رخسانہ امین راولپنڈی ،نجم الثاقب سیالکوٹ تبدیل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ریاض کا احتساب عدالت لاہور تبادلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 94 سول ججوں کی تقرری اور تبادلوں کے احکاما ت جاری کردئیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سول ججوں کا لاہور سے تبادلہ کردیا گیا، گل زیم اسلم کا ملتان ،رخسانہ امین کا راولپنڈی،کرن نشاط ، نزہت جبین اور وجیہ خواجہ کا گوجرانوالہ،نجم الثاقب کا سیالکوٹ،ندیم احمد کا بہاولپور، نوشین زرتاج کا گوجر خان،علیم ضیا ء ، مدیحہ ذوالفقار کا راجن پور،صداقت علی خان کا میلسی، محمد ندیم کا علی پور، عمران رضا جعفری کا لیاقت پور تبادلہ کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل حسین کا بہاولپور،شبیر حسین کا خیر پور، محمد حسین اور احمد ندیم خان کا ڈیرہ غازی خان،محمد اسد کا یزمان، ظہیر احمد کا جام پور،محمد اشفاق کا فیروزوالہ، اسد عمران اور سہیل انجم کا میاں چنوں تبادلہ کردیا گیا،تبدیل ہونے والے ججز کو 11مئی تک چارج لینے کا حکم دیدیا گیا،ان کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور کے جج محمد ریاض کو احتساب عدالت لاہور جبکہ بلال بیگ کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا، تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں