NCCIAملازمین ریگولرائز کرنیکا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر کے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 3 مارچ 2026 کو این سی سی آئی اے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا، سنگل بینچ نے وفاقی حکومت کو 6 ماہ میں این سی سی آئی اے کے سروس رولز نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراسیس مکمل ہونے تک این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی تادیبی کارروائی سے روکا تھا، کیس سائبر کرائم ونگ کے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق تھا۔