اسلام آباد ہائیکورٹ:کمپنی بینچز کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ:کمپنی بینچز کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

بینچز میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس خادم سومرو شامل کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز ایکٹ 2021 کے تحت کیسز کی سماعت کرینگے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمپنی بینچز کی تشکیل نو کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،کمپنی ایکٹ 2017 کے سیکشن (4)5 کے تحت دائر کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی بینچز کی تشکیل نو کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کے تحت کیا گیا، نئے کمپنی بینچز میں چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، کمپنی بینچز کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز (ترمیم) ایکٹ 2021 کے سیکشن (B) 8 کے تحت کیسز کی سماعت بھی کریں گے ، بینچز ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت آنے والے مقدمات کا فیصلہ بھی کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں