انسدادِ پولیو مہم 18مئی سے شروع، 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

انسدادِ پولیو مہم 18مئی سے شروع، 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

اسلام آباد(دنیا نیوز)ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی کو خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ پولیو مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں