بلوچستان کی پائیدار ترقی کیلئے جامع حکمتِ عملی ناگزیر ، صدر

 بلوچستان کی پائیدار ترقی کیلئے جامع حکمتِ عملی ناگزیر ، صدر

زرداری سے گورنر بلوچستان کی ملاقات ، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے جامع حکمتِ عملی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں