پاکستان کو چین کا جدید سٹیلتھ جنگی طیارہ ملنے کا امکان
اسلام آباد،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے پہلے جے -35 اے ای سٹیلتھ جنگی طیار ے کا ایسا نیا نمونہ تیار ہو چکا۔۔۔
جس پر چینی فضائیہ کے بجائے سرکاری ادارے، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین کا لوگو نصب ہے اور اسے حکومت چین نے ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلا ممکنہ خریدار پاکستان ہو گا جو اپنا 80 فیصد اسلحہ چین سے خریدتا ہے ۔چینی اخبار کے مطابق اگر یہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارہ پاکستان کو مل گیا تو نہ صرف قومی دفاع مضبوط ہو گا بلکہ وہ یہ صلاحیت حاصل کر لے گا کہ اس میں نصب جدید ترین آلات کی مدد سے بھارتی ریڈار جام کر سکے اوردشمن کی دور واقع اہم عسکری تنصیبات کو اس جنگی طیارے کے کارگر میزائلوں کی بدولت تباہ کر سکے ۔پاک فضائیہ میں اس طیارے کی شمولیت قومی دفاع مستحکم بنا کر پاک چین دوستی و شراکت کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی۔